| 1. |
بڑے شہروں میں آلودگی کا کیا سبب ہے؟ |
|
Answer» Explanation: بین الاقوامی سطح پر ایک عام تاثر یہ ہے کہ دنیا کے بہت زیادہ آبادی والے بڑے بڑے شہر اکثر بہت زیادہ موحولیاتی آلودگی کی وجہ بنتے ہیں۔ تاہم اب امریکہ میں کی گئی ایک تازہ تحقیق نے ثابت کر دیا ہے کہ ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔ اس تازہ ماحولیاتی مطالعے کے ابھی حال ہی میں جاری کردہ نتائج کے مطابق نیو یارک، لندن اور شنگھائی جیسے بڑے شہروں میں فی کس بنیادوں پر ان نقصان دہ مادوں سے کہیں کم مقدار میں ماحول دشمن گیسیں خارج کی جاتی ہیں، جو مثال کے طور پر امریکی شہر ڈینور یا ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں دیکھنے میں آتی ہیں۔ اس مطالعے کے دوران ماہرین نے 33 ملکوں میں 100 سے زائد شہروں سے متعلق ماحولیاتی ڈیٹا کا اس نقطہ نظر سے تجزیہ کیا کہ ایسے شہروں میں سے کونسے شہر سب سے زیادہ فی کس آلودگی کا سبب بنتے ہیں اور کیوں؟ س تحقیقی مطالعے کے Environment and URBANIZATION نامی جریدے میں شائع ہونے والے نتائج کے مطابق یہ بات تو مسلمہ ہے کہ آج دنیا بھر میں جتنی بھی سبز مکانی گیسیں فضا میں خارج ہوتی ہیں، ان میں سے 71 فیصد کے ذمہ دار شہری علاقے اور ان کے رہائشی ہیں۔ ایسے شہروں میں اُن شہریوں کا کردار قدرے ماحول دوست ثابت ہوا، جو ذاتی طور پر اپنی گاڑیاں استعمال تو کر سکتے ہیں مگر سبز مکانی گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے وہ عوامی ذرائع آمد و رفت کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ بننے میں بہت بڑے بڑے شہروں کے ... کس طرح زیادہ آلودگی کا سبب بنتے ہیں، اس کی ایک مثال یہ ہے ... یارک سے اس کا کسی بھی صورت مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔
|
|